کتاب: دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات - صفحہ 43
اگر مصیبتیں اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری کے نتیجہ میں ہیں ،جیسے جہاد میں زخمی ہونا،ہجرت (اللہ کے لئے ہجرت کرنے) کے دوران پیسوں کا گم ہوجانا،اسلام قبول کرنے کی وجہ سے نوکری کا کھوجانا،یا پھر کسی کو سنّت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے ،جیسے داڑھی رکھنے اور تہبند(پتلون پاجامہ)کے ٹخنوں سے اُوپر رکھنے وغیرہ کا نتیجہ ہوں تو اس طرح کے مصائب ومشکلات ایک آزمائش ہیں ۔اورجو کوئی بھی صبر کے ساتھ ان چیزوں کو برداشت کرتا ہے اسے اجر ملے گا اور جو کوئی اس پر ناراضگی وغصے کا مظاہرہ کرے گا تو وہ اللہ کے غضب وغصّہ کو دعوت دیگا۔ اگر مصیبتیں بدکاریوں کی وجہ سے ہیں ،جیسے شراب نوشی اور منشیات کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ہوناوغیرہ، اس طرح کی مصیبت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے۔ہر گناہ کے کام سے بچنے کی کوشش کریں اوراگرکبھی کوئی گناہ ہوجائے تو اللہ کی طرف متوجہ ہوکر توبہ کریں اورجلد اس سے معافی مانگ لیں ۔اگر ایسا نہ کیا تو سمجھ لو کہ آخرت کا عذاب بہت سخت اورناقابل ِ برداشت ہے۔ اگر کوئی مصیبت نہ کسی اچھے کام کا نتیجہ لگتی ہے اور نہ ہی برے کام کا ،جیسے کسی قسم کا مرض یابیماری ،بچے کا کھوجانا،کاروبار میں نقصان وغیرہ،اگر ایسا ہے تو آپ کو اپنے کردار کا محاسبہ کرنا چاہیئے۔اگر آپ کسی بھی طرح اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مبتلا ہیں تو یہ مصیبت آپ کے لئے