کتاب: دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات - صفحہ 34
(AIDS)لگ جاتی ہے، وہ چند سالوں میں ہی فوت ہوجاتا ہے۔ایڈز،غلط سلط جنسی سرگرمیوں ،ہم جنس پرستی اور منشیات کی وجہ سے پھیلتی ہے۔اوریہ تمام افعال اللہ تعالیٰ کی حدود سے تجاوز کرتے ہیں ،جس نے جنسی تعلقات کو شادی کے پاک بندھن میں باندھ رکھا ہے۔ بعض لوگ یہ اعتراض کرسکتے ہیں کہ ایڈز (AIDS)صرف گناہ گار لوگوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ پاکباز افراد میں بھی پھیلی ہوئی ہے۔تو انہیں قرآن ِ کریم کا جواب یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کا عذاب آتا ہے تو وہ صرف گنہگاروں تک ہی محدودنہیں رہتا بلکہ سارے معاشرے کو متاثر کردیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشادہے: {وَاتَّقُوْافِتْنَۃًلَّاتُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْامِنْکُمْ خَآصَّۃً،وَاعْلَمُوْآاَنَّ للّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ} (سورۃ الانفال:۲۵) ’’اور تم ایسے فتنہ ووبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔‘‘ وہ مصیبتیں اور آفتیں جو انسان کو متاثر کرتی ہیں ۔ایڈز انہی میں سے ایک بیماری ہے۔ آج ہم بہت ساری انوکھی بیماریوں ،غیر متوقع طوفانوں ،سیلابوں اورزلزلوں وغیرہ کے بارے میں بہت کچھ سنتے رہتے ہیں جو اس وقت دنیا کے مختلف حصّوں میں رونماہورہے ہیں ۔ یہ سزائیں اورتنبیہات کفار کے ظلم کی شکل میں بھی آتی ہیں ،جیسے کہ آج دنیا کے بہت سارے ممالک میں مسلمانوں پر ظلم ہورہاہے اوروہ کفارکے جبرو استبداد کی سختیوں سے مغلوب کردیئے