کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 51
شرح مفردات اَعُوْذُبِاللّٰہِ: اے اللہ! تیرا سہارا و پناہ لیتا ہوں، تجھ سے التجا کرتا ہوں، تیرے ہی فضل و احسان کے بل بوتے پر گناہوں سے بچتا ہوں۔ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ :(اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ) شیطان سے، جو اللہ تعالیٰ کے دربار سے دھتکاراہوا اور اس کی رحمتوں سے دور کردیا گیا ہے کہ وہ (شیطان ) میرے دینی معاملات یا دنیاوی امور میں مجھے کسی قسم کا ضررو نقصان پہنچائے۔ تیسرا رکن سورۃ فاتحہ پڑھنا نماز کا تیسرا رکن ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کا پڑھنا ہے،اور اِس کا ثبوت اِس حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہے : ((لَا صَلوٰۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ ))(صحیح بخاری وغیرہ) ’’اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے سورۃ فاتحہ نہ پڑھی ‘‘۔ اور سورۃ فاتحہ قرآنِ کریم کی اصل (ام القرآن ) ہے ۔ اَعُوْذُبِاللّٰہِ۔۔۔۔۔کے بعد حصول ِبرکت و استعانت کے لیے یہ کہے : {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ } ’’ شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ‘‘۔ اس کے بعد یہ سورۃ فاتحہ پڑھے : { اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ o الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ o مٰالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ oاِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ o اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَo صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ o } آمین