کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 41
دوسرا رسالہ مختصرمسائلِ نماز شرائطِ قبولیت ِ نماز قبولیت ِ نمازکی نوشرطیں ہیں 1اسلام 2 عقل 3 تمیز یا سنِّ شعور 4 رفعِ حدث یا وضوء 5 ازالہء نجاست 6 ستر پوشی 7دخولِ وقت 8 استقبالِ قبلہ ( قبلہ کی طرف منہ کرنا ) 9 نیت پہلی شر ط اسلام قبولیتِ نماز کی سب سے پہلی شرط اسلام ہے، جسکاعکس و متضاد کفر ہے، جبکہ کافر کا ہر عمل مردود و غیر مقبول ہے، چاہے اس نے کوئی بھی عمل کیا ہو،اور اِس کی دلیل یہ ارشادِالٰہی ہے: {مَاکَانَ لِلْمُشْرِکِیْنَ اَنْ یَّعْمُرُوْامَسٰجِدَاللّٰہِ شٰھِدِیْنَ عَلٰٓی اَنْفُسِھِمْ بِالْکُفْرِ اُ ولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ وَفِی النَّارِھُمْ خٰلِدُوْنَo} ( ا لتو بۃ :۱۷) ’’مشر کین کا کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے خادم بنیں، در آں حا لیکہ اپنے اوپر وہ خود کفر کی شہا دت دے رہے ہیں۔ان کے تو سارے اعمال ضائع ہوگئے اور جہنم میں انہیں ہمیشہ رہنا ہے ۔‘‘ اور دوسری جگہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : {وَقَدِمْنَآاِلٰی مَاعَمِلُوْامِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ھَبَآئً مَّنْثُوْراًo} ( ا لفر قان:۲۳) ’’اور جو کچھ بھی ان کا کیا دھراہے ،اسے لیکر ہم غبار کی طرح اڑادیں گے۔‘ ‘