کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 39
’’جس کسی بھی باطل معبود ( جس غیر اللہ کی عبادت کی جائے ) یا متبوع (جس کی ایسے امور میں اتباع کی جائے جن میں اللہ کی معصیت ہو ) یا مُطاع ( جس کی اطاعت امور ِحلّت و حرمت میں اس طرح کی جائے کہ جس میں فرامین ِالٰہی کی مخالفت ہو ) کی وجہ سے بندہ اپنی حدودِ بندگی (خالص عبادت ِالٰہی ) سے تجاوز کر جائے وہی چیز ’’طاغوت ‘‘ ہے، اور طاغوت تو بے شمار ہیں مگر ان کے سرکردہ وسربر آوردہ پانچ ہیں : ابلیسِ لعین۔ ایسا شخص جسکی عبادت کی جا ئے اور وہ اس فعل پر رضا مند ہو۔