کتاب: دین کے تین اہم اصول مع مختصر مسائل نماز - صفحہ 12
پہلا رسالہ تین اہم اصو ل ِدین تمہید قارئین ِکرام! اللہ تعالیٰ آپ پراپنی رحمت نازل فرمائے ،یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیئے کہ ہم پر درج ِذیل چار مسائل کا علم حاصل کرنا نہاےت ضروری وواجب ہے : پہلامسئلہ ۔ حصول ِ علم ومعرفت اللہ تعالیٰ ، اُس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین ِاسلام کادلائل کے ساتھ علم و معرفت حاصل کرنا۔ دوسرا مسئلہ ۔ عمل حاصل کرد ہ علم ِ دین پر عمل پیرا ہونا۔ تیسرا مسئلہ ۔ دعوت اِس (دین ِاسلام ) کی طرف دعوت دینا۔ چوتھا مسئلہ ۔ صبرو استقامت دعوتِ دین میں پیش آمدہ مشکلات و مصائب پر صبر و استقامت اختیار کر نا،اور ان مسائل کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ِگرامی ہے۔ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoوَالْعَصْرِoاِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍo اِلَّا الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْابِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْابِالصَّبْرِo } (سورۃ العصر) ’’اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔زمانے کی قسم ، انسان در حقیقت خسارے میں ہے ۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے