کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 235
کرنے والی بیسیوں آیات کو یکسر نظر انداز کرنا۔ ۴: ان لوگوں کا دعوتِ اسلامیہ کے عموم کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاداتِ عالیہ اور اعمال جلیلہ کو مکمل طور پر فراموش کرنا۔ اپیل: اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، میں درخواست کرتا ہوں: ۱:اہل علم اور طالب علم حضرات و خواتین سے کہ وہ دعوتِ اسلامیہ کے عالم گیر ہونے کی حقیقت کو خوب اچھی طرح سمجھیں اور دوسرے مسلمانوں کو اس حقیقت کے سمجھانے اور اس کے تقاضوں کو ذہن نشین کروانے کے لیے تاحدِ استطاعت کوشش کریں۔ ۲:اہل علم اور طالب علم حضرات و خواتین اپنی بساط اور وسائل کے بقدر، دعوتِ اسلامیہ کی آفاقیت کے تقاضے کو پورے کرتے ہوئے، اس دعوت کو سب لوگوں تک پہنچائیں۔ ۳:روئے زمین کے تمام مسلمان مردوں اور خواتین سے، کہ وہ پیغام اسلام تاامکان دوسرے لوگوں تک پہنچائیں۔ رب حي وقیوم سے عاجزانہ التجا ہے، کہ وہ مجھ ناتواں اور سب اہل اسلام کو پیغامِ اسلام دوسرے لوگوں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائیں اور اس سلسلے میں ہماری کوششوں کو بار آور فرمائیں اور اس بارے میں ہماری سابقہ کوتاہیوں کو معاف فرمائیں۔ إنہ سمیع مجیب ۔ وصلی اللّٰہ تعالی علی خیر خلقہ وعلی آلہ وأصحابہ وأتباعہ إلی یوم الدین وبارک وسلم، وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ ربّ العالمین۔