کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 232
انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا صرف اپنی اپنی قوم کے لیے ہونا۔ علاوہ ازیں دیگر قدیم مذاہب کی دعوت کا بھی محدود رقبے اور مخصوص اقوام کے لیے ہونا۔ ۳: قرآن کریم کا تمام جہانوں کے لیے نصیحت ہونا۔ ۴: قرآن کریم کا سب لوگوں کو مخاطب کرنا۔ ۵: قرآن کریم کا اہل کتاب کو دعوتِ اسلام دینا۔ ۶: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النّبیین ہونا۔ ۷: امت اسلامیہ کا ہدایت خلق کے لیے وجود میں آنا۔ ۸: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان لانے کی فرضیت۔ ۹: کرہ ارض میں اشاعت ِ اسلام کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتیں۔ ۱۰: تورات و انجیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت و رسالت کے متعلق بشارتیں۔ ب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام اقسام کے لوگوں کو دعوتِ دین دینا: انہی اقسام کے لوگوں میں سے کچھ درج ذیل ہیں: ۱: مشرک لوگ ۲: یہودی ۳: نصرانی ۴: مجوسی ۵: منافقین ۶: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں موجود ہر جابر ۷: اقرباء ۸: خواتین ۹: نوجوان