کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 217
قبیلہ کی ایک عورت نے آزاد کیا تھا۔‘‘ اس نے کہا: ’’اہل جزیرہ کا قائد کون ہے؟‘‘ میں نے کہا: ’’میمون بن مہران۔‘‘ اس نے کہا: ’’عربوں سے ہے یا عجمیوں میں سے ہے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’عجمیوں میں سے۔‘‘ اس نے کہا: ’’اہل خراسان کا سردار کون ہے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’ضحّاک بن مزاحم۔‘‘ اس نے پوچھا: ’’عربوں میں سے یا عجمیوں میں سے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: عجمیوں میں سے؟‘‘ اس نے کہا: ’’اہل بصرہ کا قائد کون ہے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’حسن بن أبی الحسن۔‘‘ اس نے کہا: ’’عربوں میں سے یا عجمیوں میں سے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’عجمیوں میں سے۔‘‘ اس نے کہا: ’’اہل کوفہ کا قائد کون ہے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’ابراہیم نخعی۔‘‘ اس نے پوچھا: ’’عربوں میں سے ہے یا عجمیوں میں سے؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے کہا: ’’عربوں میں سے ہے۔‘‘ اس نے کہا: ’’اے زہری! تیری بربادی ہو! تو نے میری مشکل آسان کی۔ اللہ تعالیٰ کی قسم! عجمی لوگ عربوں کی سیادت و قیادت کریں گے، یہاں تک کہ وہ منبروں پر خطبہ دیں گے اور عرب نیچے بیٹھے ہوں گے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’میں نے کہا: