کتاب: دعوت دین کِسے دیں؟ - صفحہ 166
[’’نہیں، واللہ! مجھے اللہ تعالیٰ آپ پر نثار کردیں‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِأَخَوَاتِہِمْ۔‘‘ [’’اور لوگ (بھی) اس کو اپنی بہنوں کے لیے پسند نہیں کرتے۔‘‘] (پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’أَفَتُحِبُّہُ لِعَمَّتِکَ؟‘‘ [’’تو کیا تم اس کو اپنی پھوپھی کے لیے پسند کرتے ہو؟‘‘] اس نے عرض کیا: ’’لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِي اللّٰہُ فِدَائَ کَ۔‘‘ [’’نہیں، واللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کردیں۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِعَمَّاتِہِمْ۔‘‘ [’’اور لوگ (بھی) اس کو اپنی پھوپھیوں کے لیے پسند نہیں کرتے‘‘] (پھر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ’’أَفَتُحِبُّہُ لِخَالَتِکَ؟‘‘ [’’تو کیا پس تم اس کو اپنی خالہ کے لیے پسند کرتے ہو؟‘‘] اس نے عرض کیا: ’’لَا، وَاللّٰہِ! جَعَلَنِيَ اللّٰہُ فِدَائَ کَ۔‘‘ [’’نہیں، واللہ! اللہ مجھے آپ پر قربان کردیں۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وَلَا النَّاسُ یُحِبُّوْنَہُ لِخَالَاتِہِمْ۔‘‘