کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 65
رگھی گئی ہے یا جمعہ کے دن قبولیتِ دعا کی گھڑی مخفی رگھی گئی ہے تاکہ لوگ زیادہ اجر و ثواب کے لیے زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔واللہ اعلم 16۔سورۃ المرسلات کی عظمت و فضیلت: قرآنِ کریم کی جو سورتیں روزِ قیامت کے بارے میں بڑی فکر انگیز ہیں،جن میں بیان کیے گئے واقعات انسان میں فکرِ آخرت پیدا کرتے ہیں،انھی میں سے سورۃ المرسلات بھی ہے۔اس سلسلے میں سنن ترمذی و مستدرک حاکم کی حدیث عظمتِ سورت ہود کے ضمن میں ذکر کی جاچکی ہے۔ 17۔سورۃ النبأ کی عظمت و فضیلت: سنن ترمذی اور مستدرک حاکم کی مشار الیہ حدیث میں سورۃ النبا کا ذکر بھی آیا ہے۔(حوالہ سابقہ) 18۔سورت تکویر کی عظمت و فضیلت: مشار الیہ حدیث میں فکرِ آخرت پر آمادہ کرنے والی جن سورتوں کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نام لیا تھا،انھی میں سے سورت تکویر بھی ہے۔(حوالہ مذکورہ) نیز سورت تکویر کی عظمت کا ایک ثبوت یہ ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کے مطابق سورت تکویر،سورۃ الانفطار اور سورۃ الانشقاق کی تلاوت کرنے والا کھلی آنکھوں سے قیامت کے مناظر دیکھتا ہے۔چنانچہ سنن ترمذی،مسند احمد اور مستدرک حاکم میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَّنْظُرَ اِلـٰیٰ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ کَأَنَّہٗ رَأْيُ عَیْنٍ فَلْیَقْرَأْ{اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ} وَ{وَاِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ} وَ{وَاِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ }