کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 51
’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:’’میں نے نماز اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کردی ہے،لہٰذا میرا بندہ جو سوال کرے گا اسے ملے گا۔جب بندہ کہتا ہے:{اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:((حَمِدَنِي عَبْدِي))’’میرے بندے نے میری تعریف کی۔‘‘ جب بندہ کہتا ہے:{اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((أَثْنٰی عَلَيَّ عَبْدِيْ))’’میرے بندے نے میری حمد و ثنا کی۔‘‘ جب بندہ کہتا ہے:{مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ))وَقَالَ مَرَّۃً:((فَوَّضَ اِلَيَّ عَبْدِيْ)) ’’میری بندے نے میری بزرگی بیان کی۔‘‘ اور ایک مرتبہ یوں فرمایا:’’میرے بندے نے اپنے کام میرے سپرد کر دیے۔‘‘ جب بندہ کہتا ہے:{اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ}،تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:((ہَذَا بَیْنِيْ وَبَیْنَ عَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَاسَألَ)) ’’یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان معاملہ ہے اور میرا بندہ جو مانگے گا اسے ملے گا۔‘‘ جب بندہ کہتا ہے:{اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۰صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۰غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ۰وَ لَا الضَّآلِّیْنَ} تو اللّٰه تعالیٰ فرماتے ہیں:((ہَذَا لِعَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ))(صحیح مسلم:۸۷۸) ’’اس بندے کی یہ دعا بھی قبول ہوئی اور اس کے علاوہ جس چیز کا سوال کرے گا وہ بھی اسے دوں گا۔‘‘