کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 167
قرآنِ مجید سے اعراض کی سزا قرآنِ مجید سے اعراض اور منہ موڑنے کے کئی معانی و مطالب ہیں: 1۔ ایک مطلب تو اس پر ایمان نہ لانا ہے جس سے انسان کافر ہوجاتا ہے،لیکن ایمان لانے کے بعد قرآنِ مجید سے اعراض کی اور بھی کئی صورتیں ہوسکتی ہیں مثلاً: 2۔ قرآنِ مجید کی تلاوت نہ کرنا اور اس پر عمل نہ کرنا بھی اعراض ہے۔ 3۔ قرآنِ مجید کے احکام اور مسائل کو سمجھنے کی کوشش نہ کرنا بھی اعراض ہے۔ 4۔ وسائل اور صلاحیت ہونے کے باوجود قرآنِ مجید کی تعلیم اور تدریس کا اہتمام نہ کرنا بھی اعراض ہے۔ 5۔ قرآنِ مجید کے احکام کے مطابق فیصلے نہ کرنا۔ 6۔ قرآنِ مجید کو چھوڑ کر دوسری کتاب کو ترجیح دینا۔ 7۔ بعض اہلِ علم نے قرآنِ مجید سے شفا حاصل نہ کرنے کو بھی اعراض میں شامل کیا ہے۔ پس جو شخص جس درجہ کے اعراض میں شامل ہوگا اسی درجہ کی اسے سزا ملے گی۔ پہلے درجے کا اعراض یا عدمِ ایمان کی سزا: جہاں تک قرآنِ مجید پر ایمان نہ لانے کی سزا کا تعلق ہے تو اس کا ذکر