کتاب: عظمت قرآن : بزبان قرآن - صفحہ 127
رحمت کے فرشتے انھیں گھیرے میں لے لیتے ہیں۔۔۔۔‘‘ (صحیح مسلم:۶۸۵۳،صحیح سنن أبي داود:۱۳۸۰) لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لیے باذن اللہ صحت بخش ہے۔ 2۔زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج: صحیح بخاری و مسلم،سنن اربعہ اور مسند احمد کی ایک حدیث میں ہے کہ زہریلے کیڑوں اور جانوروں کے کاٹنے کی صورت میں سورت فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔ (صحیح البخاري،کتاب فضائل الصلوٰۃ:۵۰۰۷،مختصر صحیح مسلم:۱۴۴۹) ایسے ہی معجم طبرانی میں ہے کہ سورۃ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک والے پانی سے دھویا اور مذکورہ سورتیں پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آگیا۔ (السلسلۃ الصحیحۃ:۵۴۷،۵۴۸) 3۔جنون و مرگی اور آسیب و سایہ: سنن ابو داود اور مسند احمد میں ہے کہ جنون اور مرگی وغیرہ کی بیماری میں مریض کو روزانہ صبح و شام تین تین بار سورت فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔ (سنن أبي داود:۴/ ۱۳۔۱۴،مسند أحمد:۵/۲۱۰،الصحیحۃ:۲۰۲۸) 4۔تمام بیماریوں کا علاج: تمام بیماریوں میں سورت فاتحہ کا دم بکثرت کرنا چاہیے۔صحیح مسلم،سنن اربعہ اور مسند احمد کی ایک حدیث میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’سورۂ فاتحہ پڑھ کر جو چیز اللہ تعالیٰ سے طلب کی جائے،اللہ تعالیٰ