کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 9
نویں صدی ہجری کے مجدد ،شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیۃ رحمہ اللہ نے ’’العقیدۃ الواسطیۃ‘‘ کے نام سے ایک مختصر مگر جامع رسالہ تصنیف فرمایا تھا، اس رسالے کا متن لاکھوں کی تعداد میں اور مختلف زبانوں میں تراجم کے ساتھ شائع ہوکر خلقِ کثیر کی ہدایت کا سبب بن چکا ہے۔ رسا لۂ نافعہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دنیا کی بہت سی جامعات اور مدارس میں باقاعدہ شاملِ نصاب ہے۔ بہت سے علماء نے اس کی شرح کا اہتمام بھی فرمایا ہے۔ ہم نے اس رسالہ کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کیلئے فضیلۃ الشیخ الدکتور / صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کی شرح کا انتخاب کیا ہے،وجہ انتخاب یہ ہے کہ یہ بہت سے علماءکرام مثلاً: الشیخ زید بن عبد العزیز ابن فیاض ،الشیخ عبد اللہ بن ناصر الرشید اور الشیخ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمھم اللہ کی علمی شروح کا ملخص اور مرقع ہے ،جابجا شیخ صالح الفوزان کے علمی افادات بھی موجود ومرقوم ہیں۔ کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ۔ہم قارئین سے ملتمس ہے کہ اس اہم مقصد کے حصول کیلئے اس رسالہ کا بغور اور بالاستیعاب مطالعہ فرمائیں اور اگر کہیں کوئی اشکال محسوس ہوتو علماء کرام سے رجوع فرمائیں ۔ اثباتِ اسماء وصفات کے ساتھ ساتھ عقیدہ آخرت بھی اس رسالے کا موضوع