کتاب: انوار المصابیح بجواب رکعات تراویح - صفحہ 410
کایہ فرمان ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔ فان امرتکم بشئ فاتوا منہ ما استطعتم واذانہیتکم عن شیئ فدعوہ(بخاری ص ۱۰۸۲/۲ ومسلم ص۴۳۲ج اول) یعنی جب میں لوگوں کو کسی کام کے کرنے کا حکم دوں تو اس سے جتنا کرنے کی تم میں طاقت ہواتنا کرو۔اور جب میں کسی کام کے کرنے سے منع کروں تو اس کو چھوڑ دو۔اس حدیث میں’’منہ،،کا لفظ خاص طورپر قابل غور ہے۔امام نووی اس کی شرح میں لکھتے ہیں۔: ہذا من قواعد الاسلام المہمۃ ومن جوامع الکلم التی اعطیہا صلی اللّٰه علیہ وسلم ویدخل فیہ ما لا یحصی من الاحکام کالصلوۃ بانواعہا فاذا عجز عن بعض ارکانہا اور بعض شروطہا اتی بالباقی…… الیٰ ان قال وہذا الحدیث موافق لقول اللّٰه تعالیٰ فاتواللّٰه ما استطعتم اہٰ ’’یعنی یہ حدیث شریعت کے اہم قواعد میں سے ہے۔اس میں بے شمار احکام داخل ہیں۔مثلاً نماز اپنی تمام قسموں کے ساتھ(خواہ فرض ہو یا نفل،ادا ہو یا قضا)اگر کوئی شخص اس کے بعض ارکان یا بعض شروط پر عمل کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو ان کو چھوڑ دے اورباقی ارکان و شروط جن کی طاقت رکھتا ہے ان کو بجا لائے۔‘‘ اس فرمان نبوی کی رو سے یہ استدلال یقینا باطل ہو جاتا ہے کہ اگر ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سنت(کیفیت ادا)کی پابندی سے قاصرہیں تو آپ کی دوسری سنت(گیارہ رکعات)کی اتباع کو بھی چھوڑ دیں اوراس کی بجائے اس عمل(بیس رکعت اور تخفیف قیام)کو اختیار کر لیں جس میں آج کل ان سنتوں میں سے