کتاب: البیان شمارہ 18 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 18 مصنف: مدیر: خالد حسین گورایہ پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی ترجمہ: سہہ ماہی مجلہ البیان ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونے والا جماعت کا علمی ، تحقیقی ، اصلاحی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے رہنما رسالہ کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے سرپرست اعلیٰ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ ہیں اور مدیر اعلیٰ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی صاحب حفظہ اللہ ہیں ، مدیر خالد حسین گورایہ ہیں۔ زیر نظر اشاعت اس رسالے کا سلسلہ نمبر 18 ہے۔ اس اشاعت میں شامل مضامین دنیا میں عذاب الہی کی صورتیں ، امر بالمعروف و نھی عن المنکر ، زہد کا حقیقی اسلامی تصور ، زہد تقوی اور ہمارے اسلاف ، شعائر دین کا مذاق ایک سنگین جرم ، سترے کے احکام ، دکھوں ، غموں ، پریشانیوں کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں ، اسلامی بحریہ کا شاندار ماضی ، ایک من گھڑت روایت اور غلط استدلال اداریہ دنیا میں عذابِ الٰہی کی صورتیں  سید ابوبکر غزنوی رحمہ اللہ ہماری روحوں پر ہمارے اعمال کے اثرات مُرتب ہوتے ہیں ۔ اعمالِ صالحہ سے رُوح کا تزکیہ ہوتاہے اور ایک سکُون ، اطمینان اور راحت اِسی دُنیا میں نصیب ہوتی ہے ۔ بداعمالیوں کے اثرات بھی روح پر مرتب ہوتے ہیں ۔ بد اعمالیوں سے رُوح بیمار ہوجاتی ہے اور کراہنے لگتی ہے ۔ اگر مرض حدود سے متجاوز نہ ہوگیا ہو اور رُوح پر موت نہ طاری ہوتو مریض رُوح کے درد وکرب کو محسوس کرتاہے اور اس کی کراہ سُنتاہے ۔ رُوح کا دردوکرب بھی عذاب کی ایک صُورت ہے ۔ قرآن مجید میں ہے : { وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ} [الرحمن: 46] ترجمہ :’’اور اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں‘‘۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر فرماتے تھے کہ : ’إن في الدنيا جنة من لم يدخلها لن يدخل جنة الآخرة‘ ’’اس دنیا میں بھی ایک جنت ہے ، جو اس میں داخل نہ ہُوا ، وہ آخرت کی جنت میں داخل نہ ہوسکے گا ‘‘۔ جناب عبد اللہ غزنوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جنت دبستانِ من درسینئہ من است ہر جاکہ بنشینم بھار خویشتم۔ ‘‘ یعنی میری بہشت میرے سینے میں،جودرودِ رحمت اور انوارِ الٰہی کے نزول سےپیدا ہوئی ہے میں جہاں