کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 89
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ تین مرتبہ شام کے وقت ، اور کسی بھی جگہ پڑاؤ ڈالتے وقت۔ تمام املاک کی ہرقسم کےنقصان سے حفاظت،زہریلے جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کے زہر کو زائل کرنے کا سبب۔  حَسْبِيَ اللّٰهُ لَا إِلٰـهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ) صبح وشام سات بار۔ دنیا کے تمام غموں سے حفاظت کا باعث۔  لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير (بازار میں داخل ہوتے وقت ولہ الحمد کےبعد ان الفاط کو بڑھا دیں) يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَّا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ ۔ صبح وشام دس دس مرتبہ یا دن میں سو مرتبہ یا اس سے زیادہ بار،بازار میں داخل ہوتے ہوئے ایک مرتبہ۔ سو نیکیوں کو جمع کرنے اور سو گناہوں کو مٹانےکا سبب ،دس گردنوں کو آزاد کرنے کا ثواب،نامہ اعمال میں دس لاکھ نیکیوں کا اندراج اور دس لاکھ خطاؤں کو مٹانے کا باعث(جنت میں ایک گھر کی تعمیر کا ذریعہ)۔  یومیہ اذکار تعداد ِاذکار فوائد وثمرات  بسم الله، توكَّلْتُ على الله، ولا حَوْلَ ولا قُوةَ إلا بِالله۔ گھر سے نکلتے وقت ایک مرتبہ تین مختلف حصاروں کے ذریعہ شیطان سے حفاظت:اللہ اس شخص کے لئے کافی ہوجائے گا، اسے شیطان کے شر سے بچائے گااورشیطان کو اس سے دور رکھے گا۔