کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 7
ازہر کے خالہ زاد بھائی ہیں۔ دعاہے اللہ تعالیٰ اس گھرانے کے وفات شدگان کی مغفرت فرمائے اور زندوں کوکتاب وسنت کی خدمت کی توفیق بخشے۔ چند دیگرعلمی خدمات:[1] (1)تعارف اہلحدیث (2) حضورِ نماز (3) بشر الصابرین (4) ثواب و عذاب قبر:حافظ صاحب نے ایک ضخیم کتاب بھی لکھ رکھی ہے جو لگ بھگ 500 صفحات پر مشتمل ہے۔ (5)مختصر صحیح بخاری: از علامہ البانی (ترجمہ و فوائد) ۔ (6)احباب دیوبند کی کرم فرمائیاں اہلحدیث پر: از علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید۔ اس کتاب حافظ عبدالحمید ازہررحمہ اللہ نے مبسوط مقدمہ لکھا جس کاحجم اصل رسالے سے بڑھ گیاہےجوکہ (80 صفحات پر مشتمل ہے)۔ (7)پیغام حرم: شیخ محمد سلطان معصومی کی کتاب "هدية السطان إلى مسلمي يابان"جس کا ترجمہ اپنے ایک شاگرد ِرشیدمولانا رفیق اختر کاشمیری سے کروایا. خود نظرثانی کی اوراس پر 60 صفحات کا مقدمہ لکھا۔ (8)مختصر ترغیب و ترہیب( مترجم)کی نظرثانی ومقدمہ۔
[1] محترم المقام مؤرخ اہل حدیث مولانا محمداسحاق بھٹی صاحب حفظہ اللہ نے ان کی ایک تصنیف کی طرف اشارہ کیاہے،شایدعدم دستیابی کی وجہ سے مزیدکاذکر نہیں کرپائے،خدمات کے عنوان میں کچھ مزید علمی خدمات کا تذکرہ کیا گیاہے۔(ادارہ(