کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 38
اسی طرح شہدائے احد اور بقیع الغرقد کے قبرستانوں کی زیارت کرنا ،وہاں سے نصیحت حاصل کرنا اور ان کے حق میں دعا کرنا بھی جائز ہے مگرمدینہ کے باہر سے خاص ان کی زیارت کاقصد کرکے جانا اوران کے لیئے سفرکرنا جائز نہیں ہے۔ الغرض یہاں جتنا بھی وقت ملے وہ عبادت ،نیکی ،تلاوت اورنماز و درود وسلام میں گزار نا چاہیے۔ کچھ لوگ وہاں سے روضہ کی دیوار کے گرے ہوئے ٹکڑے ساتھ لے آتے ہیں اورمٹی کے بنے ہوئے ٹکڑے جن پر نقش بناہوتاہے ان کو خاک شفاکہتے ہیں یہ سب کا م ناجائز اورشرکیہ کاموں میں داخل ہیں جن کا اسلام میں کوئی ثبوت نہیں ۔ وللہ الحمد حمد اکثیر طیباً مبارکا فیہ مبارکا علیہ کمایحب ربنا ویرضٰی