کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 159
مولاناامرتسری نے ان تینوں گروہوں کے خلاف محاذ قائم کیا اور ان سے تحریری وتقریری مناظرے کیے اور ان کے خلاف بے شمار کتابیں تصنیف کیں اور رسائل واخبارات جاری کیے:  ماہنامہ مسلمان ، ہفت روزہ اہلحدیث ، ماہنامہ مرقع قادیانی ۔ تصانیف : مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کی تصانیف کو درج ذیل موضوعات میں تقسیم کیاجاسکتاہے۔ ۱۔ تفاسیر قرآن مجید ومتعلقاتہ ۲۔ تردید عیسائیت ۳۔ تردید آریہ سماج ۴۔تردید قادیانیت ۵۔منکرین احادیث کی تردید میں ۶۔تردید مقلدین احناف وشیعیت ۷۔ حمایت مسلک اہلحدیث ۸۔ تنقیدی کتب ۹۔ عامۃ المسلمین واسلامی کتب ۱۰۔علمی وادبی تصانیف ذیل میں صرف اُن کتابوں کی تفصیل درج کی جاتی ہے جو ادیان باطلہ کی تردید میں ہیں یعنی عیسائیت،آریہ سماج، قادیانیت اور منکرین احادیث ۔ مولانا امر تسری نے اپنی تصانیف کا آغاز 1895ء میں کیا اور آخری عمر اگست 1947ء تک جاری رہا۔ تردید عیسائیت : ۱۔ برہان التفاسیر بجواب سلطان التفاسیر ۲۔ تقابل ثلاثہ ۳۔ توحید،تثلیث اور راہِ نجات ۴۔ جوابات نصاری ۵۔ اسلام اور مسیحیت ۶۔ مناظرہ الہ آباد ۷۔تحریفات بائیبل اور تفسیر سورۃ یوسف ۸۔ کلمہ طیبہ ۹۔ اسلام اور پانی ٹیکس ۱۰۔اسلام اور برٹش لا تردید آریہ سماج : ۱۔ حق پر کاش ۲۔کتاب الرحمان ۳۔ تُرک اسلام ۴۔حدوث وید ۵۔مباحثہ دیوریا ۶۔شادی بیوگان اور نیوگ