کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 151
باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات باطل افکار ونظریات کی تردید میں برصغیر میں جن علمائے اہلحدیث نے تحریری وتقریری خدمات انجام دیں ان میں مولانا عبید اللہ پائلی (م 1310ھ) مولانا ابو سعید محمد حسین بٹالوی (م 1338ھ) مولانا قاضی محمد سلیمان سلمان منصورپوری(م1349ھ) شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری (م 1367ھ) مولانا ابو القاسم سیف بنارسی (م1369ھ) اور مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی (م1956ء) قابل ذکر ہیں ۔ اور ماضی قریب میں مولانا حافظ محمد ابراہیم کمیر پوری (م1989ء) مولانا محمد حنیف ندوی (م 1987ء) علامہ احسان الٰہی ظہیر(م 1987ء)مولانا محمد علی جانباز (م2008ء) وغیرہم نے کیا ان لوگوں نے قادیانیت ،آریہ سماج،عیسائیت ، شیعیت ، انکارحدیث اور بریلویت کا قلع قمع کرکے اسلام کی حقانیت اور مسلک اہل حدیث کی سچائی ثابت کی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ (1) مولانا عبید اللہ پائلی (م 1310ھ) آریہ سماج کی تردید : ۱۔ تحفہ الہند ۲۔ حجۃ الہند ۳۔ نعرۃ الہند