کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 145
آبادی، مولانا عبد السلام بھٹوی ، مولانا حافظ عبدالمنان نورپوری،شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز،مولانا عطاء الرحمان اشرف، مولانا حافظ محمد الیاس اثری، مولانا ارشاد الحق اثری، مولانا محمد اسحاق چیمہ، مولانا عبد الرحمان عتیق وزیرآبادی، مولانا محمد صادق خلیل فیصل آبادی، مورخ اہلحدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی وغیرہم اصحاب تصنیف تصنیف وتالیف کے ذریعہ حضرت العلام محدث گوندلوی رحمہ اللہ کے جن تلامذہ نے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی گرانقدر خدمات انجام دیں ان میں سے (8) علمائے کرام کی تصنیفی خدمات کا ذکر ذیل میںکیاجاتاہے۔ 1۔ مولانا ابو الحسن عبید اللہ رحمانی مبارکپوری 1۔مرعاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح(عربی) (9 جلد) کتاب المناسک تک لکھی گئی۔ 2۔ مولانا ابو الطیب محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی التعلیقات السلفیہ(شرح سنن نسائی) (عربی) تنقیح الرواۃ فی تخریج احادیث المشکوٰۃ (عربی) (ربع ثالث) 4۔ فیض الودود تعلیق علی سنن ابی داؤد(عربی) (نامکمل) 3۔حافظ عبد المنان نورپوری مولانا سید محمد انورشاہ کشمیری(دیوبندی) نے شرح صحیح بخاری بنام فیض الباری لکھی حضرت العلام محدث گوندلوی رحمہ اللہ نے اس پر جابجا نقد فرمایا۔ حافظ عبد المنان نورپوری نے اس پر اضافہ کرکے ’’نقد فیض الباری‘‘ کے نام سے شائع کیا ہے۔ تین جلدیں مطبوع ہیں اور چوتھی جلد زیر طبع ہے۔ 4۔ شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز انجاز الحاجہ شرح سنن ابن ماجہ (عربی) (12 جلد)