کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 98
چوتھا مرحلہ: دس سال سے چودہ سال کی عمر تک پانچواں مرحلہ: پندرہ سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک پہلا مرحلہ شریعت کی راہ نمائی ولادت سے قبل : اللہ رب العالمین نے نیک اولاد کی پرورش ،نسل انسانی کی بقاء کے لیے ان کی ایمانی قوتوں کے لیے ابتدائے انسانیت کے مرحلوں پر میاں بیوی کو’’ وظیفۂ زوجیت‘‘ سےقبل دعا کی خصوصی تلقین کی ہے: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس تعلق قائم کرنے کے لئے آئے تو یہ دعا پڑھے: ’’ بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَا رَزَقْتَنَا‘‘ [1] اللہ کے نام کے ساتھ ! اے اللہ ہمیں شیطان مردود سے بچا اور ( اس اولاد کو بھی) شیطان سے بچا جو تو ہمیں عطا فرمائے۔ قرآن سے ہمیں یہ بات پتہ چلتی ہے کہ سیدہ مریم علیھا السلام کی پیدائش سے قبل ہی ان کی والدہ نے انہیں اور ان کی نسل کو شیطان سے بچانے کے لئے اللہ کی حفاظت میں دے دیا تھا۔ [ وَاِنِّىْٓ اُعِيْذُھَابِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ 36؀][اٰل عمران:36] ترجمہ : ’’بے شک میں اس بچے کو اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں‘‘۔ لڑکا اور لڑکی دونوں نعمت ہیں اللہ رب العالمین کا ارشاد گرامی ہے: [ يَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنْ يَّشَاۗءُ الذُّكُوْرَ 49؀ۙ اَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّاِنَاثًا ۚ وَيَجْعَلُ مَنْ يَّشَاۗءُ عَــقِـيْمًا ۭ اِنَّهٗ عَلِيْمٌ قَدِيْرٌ 50؀][الشوریٰ:49-50] ترجمہ:’’ اللہ جوکچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے
[1] بخاری و مسلم