کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 95
(2)التشیع فی صعدۃ لعبدالرحمن المجاھد (3)الزھری أحادیثہ وسیرتہ لبدرالدین الحوثی (4)الإسلام والإرھاب لحسین بدرالدین الحوثی (5)بوائق رافضۃ الیمن لمحمدالإمام (6)رافضۃ الیمن عبرالزمن (7)دروس من ھدی القرآن الکریم لحسین بدرالدین الحوث (8)ماذاتعرف عن الحوثیین لعلی الصادق وغیرہ۔ اس باغی تحریک کےحالیہ قائد عبدالمالک حوثی کا قم یونیورسٹی(ایران) سے تعلیم حاصل کرنابھی اس بات کی طرف اشارہ کرتاہے کہ حوثی اور رافضی عقائد،افکار ونظریات میں دونوں ایک ہیں۔اور اس بات کاثبوت یمن کے صدرمنصورہادی کےنیویارک ٹائم میں لکھےگئے مضمون سے بھی ملتاہے کہ جس میں انہوں نے حوثی باغیوں کوایرانی گماشتوں کاآلہ کارقراردیاہے[1] یمن میں ان کے جرائم حدسے بڑھےہوئےہیں، سیکڑوں معصوم لوگوں کاناحق خون بہایا، وحشیانہ اندازمیں قتل وغارت گری کابازارگرم کیےرکھا، بےشمارمساجدومدارس کومنہدم کیا،پاک دامن عورتوں کی عصمت کوتارتارکیا،علمائےکرام کوبےدریغ قتل کیا، ان کے جرائم کی فہرست کافی طویل ہے۔ اس سے واضح ہواکہ یہ حوثی باغی ،رافضیت کےآلہ کار ہیں اسی بنیادپہ ایران اور دوسری شیعہ نوازقوتیں مکمل طورپران کی مددکررہی ہیں تاکہ یہ اپنے مذموم مقاصدمیں کامیاب ہوسکیں،حرمین پہ ان کےحملےکےعزائم واضح ہوچکےہیں،اور سعودی حکومت کو یہ آنکھیں دکھارہےہیں ،ان کی ان گیدڑ بھبکیوں سے کوئی بھی مرعوب نہیں ہونے والا ،یہ اپنے منہ کی کھائیں گے اور تباہ وبربادہوکر صفحہ عالَم سے نیست ونابود ہوجائیں گے۔ ان شاءاللہ العزیز۔ نورالٰہ ہے’’حوثیوں‘‘کی حرکت پہ خندہ زن پھونکوں سے یہ چراغ بھجایانہ جائےگا
[1] مزیدتفصیل کےلیے دیکھیے ماہنامہ محدث لاہور، اشاعت:اپریل2015ء،صفحہ:10