کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 84
لکھیں۔ عبدالمالک اصمعی: نے ’’الخیل‘‘ ، الابل، الوحوش، الشاۃ، اور خلق الانسان‘‘ اور انسانوں کی ساخت اور ان کے جسمانی افعال بیان کرنے کے لئے لکھیں ۔ ابو عثمان عمر الجاحظ نے ’’الحیوان‘‘ نامی کتاب لکھی جس میں جانوروں کی 350انواع کی خصوصیات خصوصاً چونٹیوں کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔ ابو القاسم الزہراوی : مشہور حکیم اور سرجن تھے اور گردے اور مثانے کی پتھری نکالنے کے لئے مشہور تھے ۔ الفارابی: یہ بھی مشہور حکیم اور سرجن تھے ، اور اپنے زمانے کی مشہورکتابوں ’’ کتاب النباتات ‘‘ اور ’’کتاب الحیوانات ‘‘ کے مصنف تھے۔ بوعلی سینا: انہوں نے القانون اور فی الطب الشفاء جیسی کتابیں لکھیں جن میں پودوں، جانوروں اور غیر جانداراشیاء سے متعلق تحریر لکھی۔ ابن الہیثم : عرب ریاضی دان اور ماہر فلکیات تھے۔ انہوں نے ’’کتاب المناظر‘‘ اور ’’میزان الحکمۃ‘‘جیسی کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے بصری عمل کی تشریح کی اور یونانیوں کے بصری نظرئیے میں تصحیح (correction) بھی کی۔ کمال الدین الدمیری نے چودھویں صدی عیسوی میں ایک کتاب ’’حیات الحیوان‘‘ ترتیب دی جس میں 1000اقسام کے جانوروں کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔ علی بن عیسیٰ امراض چشم کے ماہر تھے،انہوں نے آنکھ کی ساخت، 130ا فعال اور امراض پر کام کیا۔ مسلمان کیمیا دان: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی کتاب کے مطابق کیمیا کی تاریخ میں مسلمان کیمیادانوں کا حصہ چھٹی صدی ہجری سے شروع ہوجاتا ہے۔ جابر بن حیان جوکہ بائیولوجی میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔ انہیں عام طور پر فادر آف کیمسٹری