کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 82
قرآن نے خنزیر کو حرام قرار دیا۔ [1]اور آج کی سائنس بھی یہی بتلاتی ہے کہ اس کا گوشت کس حد تک مضر ہے؟؟ مردار جانور اور اسلام اسلام میں مردار جانور کھانا حرام ہے۔[2] اور آج کی سائنس ثابت کرتی ہے کہ مردار جانور کا کھانا کس حد تک مضر ہے؟[3] قرآن مجید نے چیونٹیوں کی بلوں اور باہم گروہ بندی کا ذکرکیا ہے۔[4] بلی کا گھروں میں گھومنا اسلام نے بتایا،اور اس کے جوٹھے کو پاک قرار دیا۔[5] پرندوں کا تذکرہ بھی قرآن مجید میں کیا گیاہے:[6] مکڑی کے جالے اور اس کی کمزوری کو بیان کیا گیا ہے: [7] بہرحال ان تمام ادلہ سے حیاتیات کے حوالےسے قرآن مجید کی پیش کردہ معلومات کا اندازہ ہوتا ہے،جو موجودہ سائنس کے لئے ایک اصل کی حیثیت رکھتی ہے۔ (3)علم الجنین اس حوالے سے قرآن مجید جو نظریہ تخلیق کے مراحل بیان کرتا ہے۔ جسے سورۃ الحج: 5،المومنون: 14 میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موضوع پر مشہور مناظرہ ڈاکٹر ذاکر نائک اور ڈاکٹر ولیم کیمبل کے درمیان ہوا تھا جس میں قرآنی نظریہ جنین کے بارے میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ وہ ماڈرن سائنس کے
[1] البقرۃ: 173، المائدۃ: 3، النحل : 115 [2] البقرۃ: 173، المائدۃ: 3، النحل : 115 [3] تفصیل کے لئے دیکھئے : اسلام اور سائنس ڈاکٹرذاکر نائک کے خطاب پر مشمل کتابچہ [4] النمل: 18 [5] سنن ابی داؤد:رقم الحدیث:75، کتاب الطھارۃ ، باب سؤر الھرۃ علامہ البانی رحمہ اللہ نےاسے حسن صحیح قرار دیا،نیز امام ترمذی ، امام بخاری ،امام دارقطنی ، امام عقیلی ، امام ابن خزیمہ ، امام ابن حبان ، امام بیھقی ، امام حاکم ،امام ذہبی اور امام نووی رحمہم اللہ نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔ [6] النحل: 79 [7] العنکبوت: 41