کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 55
کودور کردیاہے اب لوگ صاحبِ ایمان متقی ہیں یافاجروبدبخت،تم سب آدم کی اولادہو،اورآدم مٹی سے تھے، لوگوں کوقومی برتری ختم کردینی چاہیےکیونکہ ایساکرنےوالے توجہنم کے کوئلے بن چکےہیں،یاپھر یہ لوگ اللہ کے ہاں گندگی کے سیاہ کیڑے سے بھی زیادہ ذلیل ہوں گےجواپنی ناک سے گندگی کودھکیلتاپھرتاہے[1]۔ ان احادیث سے ہمیں یہ سبق ملتاہے کہ ہم اپنے رشتےناطے، اسلام اورتقویٰ کونظرانداز کرکے صرف قوم اور برادری کی بنیاد پر نہ کریں اور نہ ہی اپنی معصوم بیٹیوں کومال ودولت کی بھینٹ چڑھائیں،قیامت کے دن ان کےبارے میں بازپرس ہوگی۔ واللہ المستعان
[1] سنن ابی داؤد:کتاب الادب