کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 127
حضرت العلام محدث روپڑی تصنیف وتالیف میں بھی اپنا بلند مقام رکھتے تھے عربی واردو میں ان کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد (40) کے قریب ہے۔ خدمت حدیث میں مشکوٰۃ المصابیح کی دوشرحیں عربی واردو میں لکھنی شروع کیں جو نامکمل رہیں ۔حافظ صاحب نے 11 ربیع الثانی 1384ھ/ 20 اگست 1964ء کو لاہور میں انتقال کیا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
[1] فتاوی اہلحدیث 1/26