کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 125
مولانا وحید الزمان حیدرآبادی 1۔ تیسیر الباری ترجمۃ صحیح بخاری 2۔ تسہیل القاری ترجمہ ارود صحیح بخاری مع الشرحین فتح الباری وارشاد الساری یعنی قسطلانی مع نیل الاوطار وشرح منتقیٰ الاخبار 3۔ المعلم ترجمہ صحیح مسلم 4۔ الہدی المعمود ترجمہ سنن ابی داؤد 5۔ روض الربی من ترجمۃ المجتبیٰ اعنی سنن نسائی 6۔ کشف المفطار فی ترجمہ موطا امام مالک 7۔ رفع العجاجہ ترجمہ سنن ابن ماجہ حضرت میاں صاحب کے درج ذیل تلامذہ نے صحیح بخاری ، مشکوۃ المصابیح، بلوغ المرام اور کئی دوسری کتب حدیث کے ترجمے کیے ہیں۔ مولانا بدیع الزمان حیدرآبادی،مولانا ابو الحسن محمد سیالکوٹی،مولانا حافظ ابراہیم آروی، مولانا امیر علی ملیح آبادی، مولانا محمد بن ہاشم سورتی، مولانا عبد التواب ملتانی، مولانا سید عبد الاول غزنوی ، مولانا سید عبد الغفور غزنوی ، مولانا ابو القاسم سیف بنارسی رحمہم اللہ اجمعین میاں صاحب کے تلامذہ کے تلامذہ حضرت میاں کے تلامذہ میں حضرت الامام مولانا سید عبد الجبار غزنوی(متوفی 1331ھ؁) اور استاد پنجاب حافظ عبد المنان محدث وزیر آبادی (متوفی 1334ھ؁) کا تدریس میں جو مرتبہ ومقام ہے وہ اہل علم واہل قلم سے مخفی نہیں ان کے تلامذہ نے جو علمی ومذہبی ودینی اور تدریسی وتصنیفی خدمات انجام دیں ان کا تذکرہ ان شاء اللہ العزیز رہتی دنیا تک رہے گا۔ حضرت العلام حافظ عبد اللہ محدث روپڑی(متوفی 1964ء؁) اور حضرت العلام حافظ محمد محدث