کتاب: آداب دعا - صفحہ 95
مقاماتِ قبولیّتِ دُعاء اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں تو ہر جگہ قبول فرماتا ہے ، لیکن بعض مقامات کو قبولیّتِ دعاء سے ایک خاص ہی نسبت ہے ۔یہاں ہم ایسے چودہ مقامات کا تذکرہ کر رہے ہیں جہاں دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں: (۱) … بیتُ اللہ شریف کے اندر : مقاماتِ قبولیّت میں سے پہلی جگہ خانۂ کعبہ یا بیتُ اللہ شریف ہے۔ صحیح مسلم میں ہے : ((لَمَّا دَخَلَ الْبَیْتَ دَعَا فِیْ نَوَاحِیْہِ))۔ [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیتُ اللہ شریف میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کونوں میں دعائیں کیں۔‘‘ اور مسلم شریف میں ہی دوسری روایت ہے : ((لَمَّا دَخَلَ الْبَیْتَ دَعَا عَلیٰ نَفَرٍ مِنْ قُرَیْشٍ))۔ [2] ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب خانۂ کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے کچھ لوگوں کے خلاف بد دُعاء کی ۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عملِ مبارک سے معلوم ہوا کہ خانہ کعبہ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں اور اگر کسی کو عین خانہ کعبہ کے ا ندر داخل ہونے کا شرف مل جائے تو زہے نصیب جو اب شائد صرف حکّام و امراء کا مقدّر ہی رہ گیا ہے البتہ جو شخص حطیم یا حجرِ اسماعیل نامی نیم دائرے میں داخل ہو کر اور اس کی دیواروں میں گولائی شروع ہونے سے پہلے
[1] صحیح مسلم بحوالہ صحیح الاذکار،ص:۵۸ ۔ [2] حوالہ سابقہ ۔