کتاب: آداب دعا - صفحہ 86
(۱۳،۱۴،۱۵)… حاجی کی دعاء ، عُمرہ کرنے والے کی دُعاء ، مُجاہد کی دُعاء : سنن ابن ماجہ ، معجم طبرانی کبیر اور ابن حبان میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ((اَلْغَازِیُّ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ الْحَاجُّ وَ الْمُعْتَمِرُ وَفْدُ اللّٰہِ، دَعَاہُمْ فَأَجَابُوْہُ۔ وَ سَأَلوُہْ ُفَأَعْطَاہُمْ))۔ [1] ’’اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے، حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں۔ اللہ نے انہیں بلایا تو وہ حاضر ہوگئے ۔ اب وہ جو بھی اللہ سے مانگیں وہ اُن کو دے گا ۔‘‘ (۱۶)… رزقِ حلال کھانے والا : وہ لوگ جن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یا جنہیں مستجاب الدعوات کہا جاسکتا ہے ان میں سے ہی سولہواں شخص وہ ہے جو حلال روزی کھانے کا التزام کرے اور حرام سے مکمل اجتناب وپرہیز کرے ۔
[1] صحیح سنن ابنِ ماجہ ۲؍۱۴۹، صحیح الجامع ۲؍۷۶۸، الصحیحہ :۱۸۲۰ ۔