کتاب: آداب دعا - صفحہ 78
’’ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو ،جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل گئی ،اُس کے پہلے تمام گناہ معاف ہوگئے۔‘‘ اور صحیح مسلم کی ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: ((اِذَا قَالَ الْاِمَامُ {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ }، فَقُوْلُوْا : آمِیْنَ یُجِبْکُمُ اللّٰہُ))۔ [1] ’’ جب امام {غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَ لَا الضَّآلِّینَ }کہے تو تم آمین کہو، اللہ تمہاری دعاء قبول کرے گا ۔‘‘ (۲۱) … مُرغ کی بانگ سنتے وقت : صحیح بخاری ، مسلم ، ابو داؤد اور ترمذی میں ہے کہ نبیٔ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ((اِذَا سَمِعْتُمْ صَیَاحَ الدِّیْکَۃِ فَاسْأَلُوا اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہٖ فَاِنَّہَا رَأَتْ مَلَکاً وَ اِذَا سَمِعْتُمْ نَہِیْقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوْا بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ فَاِنَّہَا رَأَتْ شَیْطَاناً)) [2] ’’ جب تم مُرغ کی آواز سنو تو اُس وقت اللہ تعالیٰ سے فضل و احسان کی دعاء مانگا کرو، اس لیٔے کہ وہ اُس وقت فرشتے کو دیکھتا ہے، اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو اَعُوْذُ بِاللّٰہِ پڑھا کرو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر آواز نکالتا ہے۔‘‘ جبکہ الادب المفرد امام بخاری، ابو داؤد، مسند احمد، اور عمل الیوم و اللیلۃ ابن السنی میں گدھے کے ساتھ ہی کتّے کا ذکر بھی ہے۔[3]
[1] صحیح مسلم بحوالہ صحیح الاذکار، ص:۵۷ ۔ [2] صحیح مسلم مع النووی ۱۸؍۴۰ ، صحیح الجامع۱؍۱۶۶، مشکوٰۃ ۲؍۷۴۹ ۔ [3] الادب المفرد:۱۲۳۳،۱۲۳۵ عمل الیوم و اللیلہ ابن السنی:۳۰۷، مسنداحمد۳؍۳۰۶،۳۵۵،۳۵۶، الکلم الطیّب ابن تیمیہ، ص:۱۱۳ بتحقیق الالبانی